ایرانی عوام و حکومت میں امریکی پابندیوں کو ناکام کرنے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں
الجزائری روز نامہ:
نیوزنور16اکتوبر/الجزائر کے ایک موخر روز نامہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ امریکہ کی اقتصادی جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ میں امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کا بھر پور تجربہ ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق الجزائری روزنامہ ’’الخبر‘‘نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ امریکہ کی اقتصادی جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ میں امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کا بھر پور تجربہ ہے۔
روز نامہ نے لکھا ہے کہ ماضی میں بھی ایران کو پابندیوں کا سامنا رہا ہے یہ ملک اچھی طرح جانتا ہے کہ امریکی پابندیوں کا کس طرح سے مقابلہ کرنا ہے۔
روز نامہ کے مطابق امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے خلاف اسلامی جمہوریہ کو چین،روس اور یورپی یونین جیسی اہم طاقتوں کی حمایت حاصل ہے۔
روز نامہ نے لکھا ہے کہ حتیٰ وہ ممالک جو امریکی دباؤ میں ایران سے تیل نہیں خریدتے اب امریکی پابندیوں کو نر انداز کرکے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارت کو وسعت دینے میں سنجید گی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔
روز نامہ نے لکھا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ایرانی حکام نے کسی بھی حالات سے نمٹنے کیلئے خود کو تیا ر کیا ہے اور تہران کے خلاف امریکی سازشوں کو ناکام کرنے کیلئے اپنے اتحادیوں سے مسلسل رابطے میں ہیں ۔