نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ایرانی صدر:

نیوزنور17مئی/اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نےصیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی مسلمانوں کی شہادت کو بہت بڑا سانحہ قراردیتے ہوئے کہا ہےکہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کو اس حساس صورتحال میں فلسطینیوں کی حمایت میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر’’ ڈاکٹر حسن روحانی ‘‘نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوغان کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونیوں کے سنگین جرائم سے فلسطینی عوام کے درمیان اتحاد ماضی سے زیادہ مضبوط ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کوشش کرنی ہوگی کہ ایک آواز بن کر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرتے ہوئے امریکہ اور صیہونیوں کی سازشوں کو بے نقاب کریں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے غیرقانونی اقدام کے تحت اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرکے نہ صرف فلسطینی قوم کو مشتعل کردیا بلکہ مسلمانوں کی دل آزاری بھی کی ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ امریکہ اور قابض صیہونی حکمرانوں کو فلسطینیوں کے قتل عام پر جواب دینا ہوگا بدقسمتی سے امریکی صدر سمجھتے ہیں کہ وہ صیہونیوں کی حمایت کرکے فلسطینی قوم کی مقاومت کو دبا سکتے ہیں۔

ٹیلی فونک گفتگو میں  ترک صدر نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونیوں کی حالیہ سنگین کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسلامی سربراہوں کے ہنگامی اجلاس میں ایران کی شرکت کو اہم قرار دیا ۔

رجب طیب اردوغان نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے حق میں اپنا فرض ادا کریں۔

ترک صدر نے اس موقع پر ڈاکٹر روحانی کو استنبول میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی