نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


رپورٹ:

 نیوزنور16اکتوبر/اسرائیلی فوج نے مشرقی بیت المقدس کےگاؤں خان الاحمر کو مسمار کرنے کے لئےاس گاؤں میں بھاری مشنییں اور بلڈوزر پہنچا دئے ہیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے کرین، بلڈوزر اور دیگر بھاری مشینیں خان الاحمرگاؤں میں پہنچا دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نےگاؤں کے اصلی باشندوں یعنی فلسطینی شہریوں کو اپنے گھر اورگاؤں خالی کرنے کی جو مہلت دی تھی وہ کئی دن پہلے ختم ہوچکی ہے اور بین الاقوامی اداروں کی تمام تر مخالفتوں کے باوجود صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کے اس گاؤں کو مسمار کئے جانے کا ہر آن خطرہ موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مقاومتی تحریک حماس اور کئی دیگر ممالک نے صیہونی حکومت کو سختی سے خبردار کیا ہے کہ وہ خان الاحمر گاؤں کو مسمار کرنے سے باز رہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کی عدالت نے مئی دوہزار اٹھارہ میں خان الاحمر گاؤں میں بسنے والے پینتیس خاندانوں کو جن کی مجموعی آبادی دوسو سے زائد افراد پر مشتمل ہے اس گاؤں سے نکل جانے کا حکم دے دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت خان الاحمر گاؤں کو مسمار کرکے گاؤں کے باشندوں کو جبری طور پر دیگر مقامات پر منتقل کرنا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ اس فلسطینی گاؤں کی مسماری کے نتیجے میں جہاں دوسو افراد بے گھر ہوجائیں گے وہیں اس گاؤں کا رابطہ غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں بسنے والے فلسطینیوں سے بھی مکمل طورپر منقطع ہوجائے گا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی