نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


چینی میڈیا:

نیوزنور16اکتوبر/چین کی سرکاری نیوز ایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نہ صرف تیل پابندیوں کا مقابلہ کرنے کی طاقت رکھتا ہے بلکہ وہ امریکی بلیک میلنگ کے سامنے سرنڈر نہیں کرے گا۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق چین کی سرکاری نیوز ایجنسی’’شن ہوا‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ ایران امریکی پابندیوں اور ہٹ دھرمی کا بھرپور طاقت سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نومبر میں امریکہ کی طرف سے جب نئی تیل پابندیوں کا آغاز ہوگا تو ایران بھرپور کوشش کررہا ہے کہ کسی بھی صورت میں ان پابندیوں کا مقابلہ کرے۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا امریکی اقدامات کو چیلنج کیا اور حالیہ برسوں میں بھی اس نے پابندیوں کے سامنے قابل قدر مقاومت دکھائی ہے۔

چینی نیوز ایجنسی کے مطابق صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے بھی اپنی حالیہ تقریر میں قوم سے کہا تھا کہ امریکہ پابندیوں سے ایران کو نہیں جھکا سکتا اور نہ ہی ان پابندیوں سے ایرانیوں کی زندگی متاثر ہوگی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران نے گزشتہ مہینوں کے دوران پر بیرل تیل جس کی قیمت کو کم سے کم 55 ڈالر مقرر ہونی تھی کو 80 ڈالر میں فروخت کیا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی