او آئی سی اسلامی دنیا کو حقوق دلانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے
سه شنبه, ۱۶ اکتبر ۲۰۱۸، ۱۲:۰۴ ب.ظ
نیوزنور 16 اکتوبر/ایک معروف پاکستانی دفاعی تجزیہ نگار نے کہا ہےکہ امریکی پابندیوں اور کٹھن حالات کے باوجود آج ایران ایک مضبوط طاقت بن کر ابھر رہا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مرزا اسلم بیگ نے تسنیم نیوز کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ امریکی پابندیوں اور کٹھن حالات کے باوجود آج ایران ایک مضبوط طاقت بن کر ابھر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج اسلامی دنیا طرح طرح کے مسائل کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ او آئی سی اسلامی دنیا کو حقوق دلانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں شکست کھا چکا ہے۔