نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


عراقی  وزیرخارجہ:

نیوزنور 16 اکتوبر/عراق کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ شام انسانی، سیاسی اور اقتصادی اعتبار سے عراق کا ہمسایہ ملک ہے اور یہ ہمسایگی فقط جغرافیائی لحاظ سے نہیں ہے بلکہ دونوں ملکوں کے تعلقات پہلے سے بھی زیادہ فروغ پانے چاہئیں –

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیرخارجہ ابراہیم الجعفری نے  دمشق میں شام کے وزیرخارجہ ولید المعلم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا  کہ شام انسانی، سیاسی اور اقتصادی اعتبار سے عراق کا ہمسایہ ملک ہے اور یہ ہمسایگی فقط جغرافیائی لحاظ سے نہیں ہے بلکہ دونوں ملکوں کے تعلقات پہلے سے بھی زیادہ فروغ پانے چاہئیں –

عراقی وزیر خارجہ الجعفری نے کہا کہ  شام نے بحران کو عبور کرلیا ہے اور شامی عوام اور حکومت کی پامردی کی وجہ سے شام نے دہشت گردوں کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی ہے-

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے شام کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی وہ اپنے مقصد میں ناکام رہے ہیں ۔

شامی وزیرخارجہ ولید المعلم نے بھی اس پریس کانفرنس میں کہا کہ علاقے اور دنیا کے سبھی ملکوں کو عراق اور شام میں دہشت گردوں کے خلاف کامیابی سے فائدہ پہنچےگا -

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی