نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


حماس کے ترجمان :

 نیوز نور15اکتوبر/اسلامی تحریک مقاومت حماس کے ترجمان  نے باور کرایا ہے کہ غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کی طرف سے مظاہرین پر جتنا تشدد زیادہ کیا جائے گا فلسطینیوں کی قربانیوں میں اتنا ہی اضافہ ہوگااور اس کے نتیجے میں غزہ میں جاری تحریک حق واپسی میں نئی روح پیدا ہوگی۔

عالمی اردو خبررساں ادرے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان’’ فوزی برہوم‘‘ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہید اور اڑھائی سو سے زائد زخمی ہوئے اسرائیلی دشمن فلسطینی عوام کی تحریک کو طاقت کے ذریعے نہیں کچل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل جتنا طاقت کا استعمال کرے گا فلسطینیوں کی تحریک اتنی ہی تیز ہوگی اگر فلسطینی مظاہرین کی قربانیوں میں‌اضافہ ہوا تو اس کے نتیجے میں تحریک حق واپسی ایک نیا موڑ لے گی۔

موصوف ترجما ن نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ میں مظاہرین کوطاقت کے ذریعے کچلنے کی مجرمانہ پالیسی پرعمل جاری ہے دشمن یہ سمجھ رہا ہے کہ وہ طاقت کے ذریعے فلسطینیوں کو احتجاج سے روک دے گالیکن دشمن طاقت کا جتنا استعمال کررہا ہے فلسطینیوں کی مقاومتی تحریک اتنی ہی زور پکڑ رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ  جمعہ کو غزہ پٹی میں حق واپسی تحریک کے دوران مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر قابض فوج نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہری شہید اور 250 سے زاید زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ غزہ میں 30 مارچ سے جاری تحریک حق واپسی اور انسداد ناکہ بندی کے دوران قابض فوج نے مظاہروں کو کچلنے کے لیے طاقت کا بے پناہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں اب تک 215 فلسطینی شہید اور 22 ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی