نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


جامع الازہر:

 نیوز نور15اکتوبر/مصر کی سب سے بڑی دینی درس گارہ جامعہ الازہر نے غزہ پٹی میں فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کے حملوں اور بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی فوج کے ہاتھوں غزہ میں قتل عام پرآنکھیں بند کرنا جرم ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادرے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق جامعہ الازہر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں فلسطینی مظاہرین کے خلاف اسرائیلی فوج جس بے رحمی کے ساتھ طاقت کا بے تحاشا استعمال کررہی ہے اس پر خاموش تماشائی رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب ممالک، عالم اسلام اور عالمی برادری کو فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرنا چاہیے اور غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموشی بھی جرم ہے۔

جامعہ الازہر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں غزہ میں نہتے فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کو وحشیانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فلسطینیوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض صہیونی فوج فلسطینیوں کو نہتے کرکے انہیں تشدد کے ذریعے شہید اور زخمی کررہی ہے۔

واضح رہے کہ غزہ پٹی میں حق واپسی مظاہروں کےدوران قابض فوج نے فائرنگ کرکے 7 فلسطینیوں کو شہید اور 200 سے زاید کو  زخمی کر دیا ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی