اربعین میں مسلمانوں کےاتحاد سے دشمن سیخ پا
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری:

نیوز نور15اکتوبر/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری نے کہا ہےکہ چہلم مارچ سے عالم اسلام میں باہمی اتحاد مزید مضبوط ہوگا جس سے اُمت مسلمہ کے دشمنوں میں مایوسی پیدا ہوگی۔
عالمی اردو خبررساں ادرے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری’’حجت الاسلام ناصرعباس جعفری‘‘ نے کہاکہ چہلم مارچ سے عالم اسلام میں باہمی اتحاد مزید مضبوط ہوگا جس سے اُمت مسلمہ کے دشمنوں میں مایوسی پیدا ہوگی۔
انہوں نے چہلم امام حسین ؑ کے سالانہ عظیم پیدل مارچ کو شیعہ سنی وحدت کی منفرد علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ چہلم مارچ سے عالم اسلام میں باہمی اتحاد مزید مضبوط ہوگا جس سے اُمت مسلمہ کے دشمنوں میں مایوسی پیدا ہوگی۔
انہوں نے پاک ایران سرحد تفتان پر پاکستانی زائرین کی پذیرائی کے لئے حکومت ایران کی منفرد انتظامات بالخصوص پاکستانی زائرین سے متعلق قائد اسلامی انقلاب کی خصوصہ توجہ کا شکریہ ادا کیا۔
موصوف سیکرٹری نے کہا کہ ایران اور پاکستان کی ہوائی کمپنیاں اس موقع پر مقدس مقامات کے لئے پاکستان سے براہ راست پروازیں چلائیں جس سے ان کا مالی فائدہ بھی ہوگا اور زائرین کو بھی سہولت فراہم ہوگی۔
حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ اربعین امام حسین ؑ ایک عالمی حرکت بن چکی ہے اور اس عالمی حرکت کو اسلام اور تشیعہ کے حق میں استعمال کرتے ہوئے مسلمانوں میں وحدت اور اخوت کا باعث ہونا چاہیے۔
- ۱۸/۱۰/۱۵