ایران اورروس کے درمیان تعلقات اسٹریٹجک اورانتہائی اہمیت کے حامل ہیں
روسی قانون ساز:
نیوز نور 15 اکتوبر/روس کے ایک سینئر قانون ساز نے ماسکو اور تہران کےد رمیان تعاون کو انتہائی اہمیت کا حامل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک پر مغرب کی عائد کردہ پابندیوں کا دونوں ممالک کے تعاون سے ہی مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’اسماعیل شبانوف ‘‘نے کہاکہ روس اورایران کو باہمی تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت ہے کیونکہ دونوں ممالک امریکہ اوراس کے اتحادیوں کے ظالمانہ اقتصادی محاصرے کا شکار ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ حالیہ سالوں کےد وران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اورتجارتی تعلقات فروغ پائے ہیں ۔
موصوف قانون ساز نے کہا کہ دونوں ممالک اہم میدانوں خاص کر صنعت ،سائنس اورٹیکنالوجی اور ذراعت جیسی شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میرا ماننا ہے کہ امریکہ کی طرف سے روس اورایران پر عائد کردہ پابندیوں کا دونوں ممالک آپسی تعاون کےساتھ مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔