شامی فوج کی قربانیوں کے باعث آج عرب دارالحکومتیں دہشتگردی کی لعنت سے محفوظ ہیں
مصری سیاستدان:
نیوز نور 15 اکتوبر/مصر کے ایک معروف سیاستدان نے شامی عوام ،حکومت اورفوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی قوم نے عالمی دہشتگردی کے خلاف استقامت کا مظاہرہ کرکے اسلام دشمن قوتوں کے گھناؤنے منصوبوں کو ناکام کیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ’’سامی یوسف‘‘نے شامی عوام ،حکومت اورفوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی قوم نے عالمی دہشتگردی کے خلاف استقامت کا مظاہرہ کرکے اسلام دشمن قوتوں کے گھناؤنے منصوبوں کو ناکام کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف شامی فوج کی قربانیوں کے باعث ہی آج عرب دارالحکومتیں دہشتگردی سے محفوظ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ شامی فوج ،عوام اورقیادت کی استقامت کے بغیر آج دہشتگردی تمام عرب حکومتوں تک پھیل چکی ہوتی۔
انہوں نے کہاکہ شام صیہونیوں اورسامراجی قوتوں کی سازشوں کے خلاف فتح یاب ہوکر ابھر ا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مصر اورشام کےد رمیان تعلقات کو ہر سطح پر بحال کرنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔