نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

ایران ایک قابل اعتماد ملک ہے

دوشنبه, ۱۵ اکتبر ۲۰۱۸، ۰۱:۰۰ ب.ظ


سیکریٹری ایف اے ٹی ایف:

 نیوز نور15اکتوبر/دہشتگردی کے لئے مالی وسائل کی ترسیل پر نظر رکھنے والی بین الاقوامی تنظیم فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے وعدوں پر عمل کرنے میں پیشرف کی ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادرے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق دہشتگردی کے لئے مالی وسائل کی ترسیل پر نظر رکھنے والی بین الاقوامی تنظیم ایف اے ٹی ایف کے ایگزیکٹو سکریٹری ’’ڈیوڈ لوئس‘‘نے ایران اور FATF کے درمیان تعاون کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے وعدوں پر عمل کرنے میں پیشرف کی ہے ۔

انہوں نے کہا ایف اے ٹی ایف کی بیلک لسٹ سے ایران کو نکالنے سے ایران کے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات میں فروغ کو مدد ملے گی اور  یقینا اس کےمثبت نتائج بر آمد ہوسکتے ہیں۔

موصوف ایگزیکٹو سکریٹری نےکہا کہ ہم کسی گروپ کو دہشتگرد قرار دینے یا نہ دینے پر فیصلہ نہیں کرسکتے بلکہ یہ کام اقوام متحدہ کی ذمے داری ہے لہذا ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک اس بات کا پابند رہیں گے۔

انہوں نے دہشتگردی کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کی بے پناہ قربانیوں اور کاوشوں کو نظرانداز کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ ایف اے ٹی ایف اُمید کرتی ہے کہ ایران دہشتگردی کو کالعدم قرار دے۔

انہوں نے ایران اور FATF کے درمیان تعاون سے متعلق کہا کہ سال 2016 میں ایران اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان تعاون کا آغاز ہوا ایران نے یہ وعدہ کیا کہ وہ عالمی معیار پر پورا اُترے گا۔

انہوں نے اس سوال کہ بعض ممالک جیسے امریکہ اگر کسی ملک کو بلیک لسٹ سے نکالنے میں روڑے اٹکائے تو کیا ہوگاکہا کہ ہم کسی ملک کو دوسروں سے لین دین کرنے پر مجبور نہیں کرسکتے تاہم ایک ایسی رپورٹ تیار کرسکتے ہیں کہ مذکورہ ملک سرمایہ کاری یا تعاون کے لئے پُرامن علاقہ ہوگا یا نہیں۔

ایران

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی