ایران نے جوہری معاہدے پر سو فیصد عمل کیا
سابق یورپی رہنما:

نیوز نور15اکتوبر/یورپی یونین کی سابق سربراہ خارجہ پالیسی نے جوہری معاہدے سے امریکی علحٰیدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کا ایک مثبت پہلو یہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اس پر سو فیصد عمل کیا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادرے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یہ بات سابق خاتون یورپی رہنما اور برطانوی سیاستدان ’’کیتھرین ایشٹن‘‘ نے برطانیہ میں قائم روسی اسنٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر کے ساتھ ریڈیو پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جوہری معاہدے سے امریکی علحٰیدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کا ایک مثبت پہلو یہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اس پر سو فیصد عمل کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں ایسے کم معاہدے ہوتے ہیں جن پر سو فیصد عمل درآمد ہوں جبکہ ایران نے اپنے وعدوں پر سو فیصد عمل کیا ہے۔
موصوف رہنما نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے کا مستقبل اس کے فریقین کی دیانت داری پر منحصر ہے موجودہ حال میں ایران نے تو اس پر سو فیصد عمل کیا ہے جو نہایت اہم بات ہے۔
انہوں نے ایران جوہری معاہدے سے امریکی علحٰیدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک فریق نے اس سے علحٰیدگی کا فیصلہ کرکے جوہری معاہدے کو مشکل میں ڈال دیا ہے ہمیں نے صرف اس معاہدے کی صورتحال پر تشویش ہے بلکہ اس مسئلے پر بھی ہمیں پریشانی کا سامنا ہے کہ ہم مستقبل میں کس طرح سفارتی اور دیگر مشترکہ اقدامات کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے گزشتہ 8 مئی کو غیرقانونی طور پر ایران جوہری معاہدے سے علحٰیدگی کا اعلان کردیا اور اس کے علاوہ ایران پر امریکی پابندیاں عائد کرنے کا بھی حکم جاری کردیا۔
امریکی صدر نے ایران کو تنہائی کا شکار کرنے کے لئے اقتصادی دباؤ اور پابندیاں کا طریقہ کار اپنایا ہوا ہے جبکہ ایران نے اپنے وعدوں پر عمل کیا اور عالمی جوہری ادارہ بھی اس بات کی بارہا تصدیق کرچکا ہے۔
- ۱۸/۱۰/۱۵