آل سعود کا مکروہ چہر پوری دنیا کےسامنے بے نقاب ہوا ہے
مصری سیاستدان:

نیوز نور 15 اکتوبر/مصر کے ایک معروف سیاستدان اورعالمی ایٹمی توانائی کے سابق سربراہ نے کہا ہے کہ جمال خاشقچی کا قتل کرکے دنیا کے سامنے آل سعود رژیم کا حقیقی چہرہ بے نقاب ہو اہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ’’محمد البرداعی‘‘نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ جمال خاشقچی کا قتل کرکے دنیا کے سامنے آل سعود رژیم کا حقیقی چہرہ بے نقاب ہو اہے۔
انہوں نے کہاکہ جمال خاشقچی کے کیس نے پوری دنیا کی عالمی برادری کو سعودی عرب کی حقیقت سے آگاہ کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بعض شخصیات کہ جن کو مغربی سامراج کی حمایت حاصل ہے انسانی اصولوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی حکومت مخالف صحافی جمال خاشقچی13 روز قبل ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے جانے کے بعد سے لا پتہ ہو گئے تھے اور ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ شہر استنبول سے ہی ان کی مسخ شدہ لاش ملی ہے جس پر ایذا رسانی کے نشانات بھی موجود ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ جمال خاشقچی کا نام سعودی حکومت کی مخالفت کرنے کی وجہ سے سعودی عرب کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل رہا ہے اور وہ گرفتاری کے خوف سے ہی بیرون ملک زندگی بسر کر رہے تھے۔
- ۱۸/۱۰/۱۵