یروشلم کو آزاد کرانے کی جدوجہد جاری رہےگی
ممتاز لبنانی اہلسنت عالم دین : نیوزنور16مئی/لبنان کے
ایک ممتاز اہلسنت عالم دین نے غاصب صیہونی
رژیم کےہاتھوں نہتے فلسطینی عوام کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سازشوں
کے باوجود یروشلم سمیت تمام فلسطینی علاقوں کو آزاد کرانے کی جدوجہد جاری
رہےگی۔ عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان
میں ’’شیخ مصطفی ملص‘‘نے غاصب صیہونی رژیم کےہاتھوں نہتے فلسطینی عوام کے قتل عام
کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تمام سازشوں
کے باوجود یروشلم سمیت تمام فلسطینی علاقوں کو آزاد کرانے کی جدوجہد جاری
رہےگی۔ انہوں نے کہاکہ فلسطینی نوجوانوں کی طرف سے یوم نکبہ پر کی جانے والے مظاہروں کو
سراہتے ہوئے کہاکہ فلسطینیوں کی واپسی
فلسطینیوں کا حق ہے اور غاصب صیہونیوں کو
تاریخ فلسطین کے ہر علاقےسے نکلنا ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ غزہ میں
ہونے والے قتل عام میں مغربی ممالک خاص کر امریکہ برابر کاشریک ہے۔ انہوں نے یروشلم اوردیگر فلسطینی علاقوں کو آزاد کرانے کیلئے جاری تحریک کو جاری رکھنے کی
تاکید کرتے ہوئے کہاکہ یروشلم فلسطین کا
ابدی دارالحکومت ہے اورہمیشہ رہےگا۔ انہوں نے کہاکہ صیہونی اوران کے اتحادی مقبوضہ یروشلم کی حیثیت کو بدلنے کیلئے جو بھی
سازشیں کریں اس مقدس شہر کو فلسطینیوں سے
کوئی الگ نہیں کرسکتا ۔