نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


یورپی کمیشن:

امریکی معاندانہ پالیسیوں سے عالمی مالی نظام کا شیرازہ بکھر سکتا ہے

 نیوز نور15اکتوبر/یورپی یونین کے مالی استحکام کے کمیشن کے سربراہ نے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی یکطرفہ طور پر علحٰیدگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین ایٹمی معاہدے پر کاربند رہے گی۔

عالمی اردو خبررساں ادرے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے مالی استحکام کے کمیشن کے سربراہ’’ والڈیس ڈومبروفسکیس‘‘ نے کہا کہ ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی نے بارہا اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران ایٹمی معاہدے پر کاربند ہے اور یورپی یونین بھی اس بین الاقوامی معاہدے پر کاربند ہے۔

انہوں نے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی یکطرفہ طور پر علحٰیدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی معاہدے سے مربوط پابندیوں کے نفاذ کے بارے میں نظریاتی اختلاف پایا جاتا ہے۔

یورپی یونین کے اعلٰی عہدیدار نے کہا کہ امریکی وزیر خزانہ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں اس بات پر تاکید کی گئی ہے کہ ایسے کاموں سے اجتناب کئے جانے کی ضرورت ہے جن سے بین الاقوامی مالی بنیاد کو نقصان پہنچ سکتا ہے اس لئے کہ اس عالمی مالی نظام کا شیرازہ بکھر سکتا ہے جو سوئیفٹ کے ذریعے قائم ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ نظام منتشر ہوتا ہے اور دنیا کے مختلف ممالک الگ نظام پر عمل کرتے ہیں تو بین الاقوامی مالی نظام کی شفافیت ختم ہو جائے گی۔

دوسری جانب فرانسیسی صدر نے ایک بار پھر ایٹمی معاہدے سے علحٰیدگی کے نتائج پر خبردارکرتے ہوئےایٹمی معاہدے سے علحٰیدگی اختیار کرنے سے متعلق امریکی حکومت کے فیصلے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی معاہدے سے باہر نکلنے کا اقدام مفید واقع نہیں ہو سکتا اور اس سے علاقے میں کشیدگی بڑھنے کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے آٹھ مئی کو ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے معاہدے سے امریکہ کے باہر نکلنے کے فیصلے کا اعلان کر دیا جس کی انہوں نے کوئی قابل قبول وجہ بھی بیان نہیں کی امریکہ کے اس فیصلے کے بعد ایران اور یورپی یونین نے امریکہ کے بغیر ایٹمی معاہدے کو باقی رکھے جانے کے بارے میں مذاکرات شروع کر دئے اور مذاکرات میں یورپی یونین نے ایٹمی معاہدے کے دائرے میں ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے مقابلے میں ایک پیکیج پیش کرنے کا بھی اعلان کر دیاچنانچہ اسلامی جمہوریہ ایران نے تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ توقع ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے پیش کئے جانے والے پیکیج میں ایٹمی معاہدے سے متعلق ایرانی قوم کے حقوق کی ضمانت فراہم کی جائے گی۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی