نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


جرمن میڈیا:

 نیوزنور13اکتوبر/جرمن میڈیا نے اپنی ایک تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں 82 کروڑ انسان بھوک اور کم خوراکی کا شکار ہیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق جرمن میڈیانے اپنےتازہ عالمی اشاریے میں کہا کہ گزشتہ دو برس کے دوران بین الاقوامی مسلح تنازعات اور جنگوں کی وجہ سے اس تعداد میں اضافہ ہوا ہے اوراس وقت عالمی سطح پر 82 کروڑ انسان بھوک اور کم خوراکی کا شکار ہیں۔

جرمن میڈیا نے عالمی سطح پر فاقہ کشی، بھوک اور کم خوراکی سے متعلق اعداد و شمار پر مبنی انڈیکس کے حوالے سے کہا کہ اس وقت کرہ ارض پر 82 کروڑ انسانوں کو زندہ رہنے کے لیے یا تو کوئی خوراک دستیاب نہیں یا پھر وہ تشویش ناک حد تک کم خوراکی کا شکار ہیں جن میں وہ قریب ساڑھے 12 کروڑ انسان بھی شامل ہیں جن کی بھوک کا مسئلہ انتہائی شدید ہو کر فاقہ کشی بن چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2000ء سے اب تک بھوک کے خاتمے کی عالمی کوششوں کو اُن جنگوں اور مسلح تنازعات سے شدید خطرات لاحق ہیںجو مختلف خطوں میں جاری ہیں۔

انڈیکس  کے مطابق اس وقت دنیا کا بھوک اور کم خوراکی سے سب سے زیادہ متاثرہ خطہ براعظم افریقہ کا زیریں صحرا ئی  علاقہ ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی