امریکی موجودگی شامی جنگ کے طولانی ہونے کی سب سے بڑی وجہ
شنبه, ۱۳ اکتبر ۲۰۱۸، ۰۲:۴۶ ب.ظ
روسی وزیر خارجہ:

نیوزنور13اکتوبر/روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں امریکہ کی غیر قانونی موجودگی جنگ جاری رہنے کا اصلی سبب ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ’’ سرگئی لاوروف‘‘ نے کہا کہ شام میں امریکہ کی غیر قانونی موجودگی کی وجہ سےجنگ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ شام سے نکل جائے تو شام میں جنگ فوری طور پر بند ہوسکتی ہے۔
موصوف وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ شام میں فرات کی مشرقی پٹی میں غیر قانونی حکومت قائم کرنے کی کوشش کررہا ہے جس کی وجہ سے شام میں جنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
سر گئی لاروف نے مزید کہا کہ امریکہ دہشتگردوں کے خاتمہ کے بجائے دہشتگردوں کی بھر پور حمایت کررہا ہےاور خطے میں بحران کو جاری رکھنے کے حق میں ہے۔
- ۱۸/۱۰/۱۳