نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


اقوام متحدہ میں تعئنات روسی مندوب :

 نیوزنور13اکتوبر/اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائٹ ہیلمٹ گروپ کو سیکورٹی تھریٹ قرار دیتے ہوئےمغربی ممالک پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر وائٹ ہیلمٹ گروپ کو شام سے باہر نکالنے کا بندوبست کریں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب’’ ویسلے نبنزیا‘‘ نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائٹ ہیلمٹ گروپ کو سیکورٹی تھریٹ قرار دیتے ہوئے مغربی ممالک پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر وائٹ ہیلمٹ گروپ کو شام سے باہر نکالنے کا بندوبست کریں۔

روس کے مستقل مندوب نے کھل کر یہ بات کہی کہ شامی عوام کی امداد کے نام پر سرگرم یہ گروپ دہشتگردوں کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔

روسی مندوب کے بیان پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس جیسے ملکوں نے منفی ردعمل ظاہر کیا۔

قابل ذکر ہے کہ وائٹ ہیلمٹ گروپ مارچ دو ہزار تیرہ میں امریکہ، برطانیہ اور ترکی کی مالی معاونت سے قائم ہوا تھا اور اسے شام میں دہشتگرد گروہوں کے زیر قبضہ علاقوں میں طبی امداد پہنچانے کا مشن سونپا گیا تھا۔

واضح رہے کہ دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد ہونے والے علاقوں سے ملنے والی اسناد اور دستاویزی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ وائٹ ہیلمٹ گروپ نے تحریر الشام نامی گروہ کے ساتھ مل کر عام شہریوں کے خلاف کیمیائی حملوں کا ڈرامہ رچایا تھا اور اس کا الزام شامی حکومت پر عائد کیا تھا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی