نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ترک تجزیہ کار :

نیوزنور17مئی/ترکی کے ایک معروف سیاسی تجزیہ کار نےغزہ پٹی میں  صیہونی رژیم کے انسانیت سوز جرائم  اور تل ابیب سے امریکی سفارتخانےکومنتقل کرنےکے واشنگٹن اقدامات کی مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ  مسلمانوں اورمسلم حکومتوں کےدرمیان اتحاد  مقبوضہ یروشلم کو آزاد کرانے کا واحد راستہ ہے

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’ابراھیم کاراگول‘‘نے غزہ پٹی میں  صیہونی رژیم کے انسانیت سوز جرائم  اور تل ابیب سے امریکی سفارتخانےکومنتقل کرنےکے واشنگٹن اقدامات کی مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ  مسلمانوں اورمسلم حکومتوں کےدرمیان اتحاد  مقبوضہ یروشلم کو آزاد کرانے کا واحد راستہ ہے

انہوں نےکہاکہ  یروشلم پر صیہونیوں کا کوئی حق نہیں ہےیہ مقدس شہر مسلمانوں کا ہے ۔

انہوں نے سعودی عرب کے  ولی عہد بن سلمان  اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے مخاطب ہوکر کہاکہ آپ غزہ میں صیہونی رژیم کے وحشیانہ جرائم پر  مجرمانہ خاموشی اختیار کرکے  اپنے شاہی محلوں میں عیش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقوں میں رونما ہونےوالے واقعات پر  عرب حکام کی خاموشی  شرمناک ہے۔

انہوں نے سعودی نواز عرب حکومتوں سے مخاطب ہوکر کہاکہ بلاشبہ آپ نے پس پردہ فلسطین کو امریکہ اور صیہونی رژیم کو بیچ دیاہے۔

انہوں نےکہاکہ سعودی وامریکی حکام  امریکہ اورصیہونی رژیم کی مزید خدمت کرنے کو تیار ہیں اور اگر مسلم دنیا اس مسئلےکا متحدہ ہوکر نوٹس نہیں لیتی ہے تو بعید نہیں ہے مکہ اورمدینہ جیسے مقدش شہروں پر  امریکہ کا پرچم لہرائے۔

انہوں نے کہاکہ بلاشبہ سعودی عرب کے ولی عہد بن سلمان کی گرین سیگنل ملنے کے بعد صیہونی نواز ٹرمپ نے امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے  مقبوضہ یروشلم منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے

واضح رہے کہ امریکی سفارتخانے کی  بیت المقدس منتقلی پر غزہ میں احتجاج کے دوران قابض اسرائیل فوج کی براہ راست فائرینگ سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 58 ہوگئی ہے  شہدا میں 16 معصوم بچے بھی شامل ہیں جبکہ 2700 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

گذشتہ روز محاصرہ زدہ غزہ پٹی پر مقبوضہ   بیت المقدس میں  امریکی سفارتخانے کے منتقلی کے فیصلے کے خلاف احتجاج میں ہزاروں کی تعداد میں  فلسطینیوں نے شرکت کی تھی ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی