نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

رام اللہ حکومت میں قومی مسائل کے حل کی اہلیت نہیں

پنجشنبه, ۱۱ اکتبر ۲۰۱۸، ۰۲:۱۲ ب.ظ


حما س کے ترجمان:

نیوزنور11اکتوبر/فلسطینی اسلامی تحریک مقاومت حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم رامی الحمد اللہ کی حکومت فلسطینی قوم کو درپیش مسائل کے حل کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان’’ فوزی برہوم‘‘ نے کہا کہ فلسطینی کابینہ کے اجلاس میں غزہ کے حوالے سے جو مؤقف اختیار کیا گیا وہ غلط بیانی، جھوٹ اور دروغ گوئی پر مبنی ہےاور فلسطینی حکومت رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم رامی الحمد اللہ کی حکومت غزہ پٹی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کی ادائی میں ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے حماس پر الزام تراشی کررہی ہے۔

موصوف ترجمان نے کہا کہ  فلسطینی اتھارٹی غزہ پٹی کےعوام کو مشکلات میں ڈال کران کی تکالیف لذت محسوس کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رام اللہ اتھارٹی کی طرف سے غزہ کا محاصرہ مسلسل جاری ہے اور رام اللہ اتھارٹی غزہ کے عوام کے حقوق کے حوالے سے مسلسل غیرذمہ دارانہ طرز عمل پر چل رہی ہے۔

فوزی برہوم نے مزید کہا کہ رامی الحمد اللہ کی حکومت میں ملک کے مسائل، انتظامی امور اور قومی نوعیت کے مسائل کے حل کی اہلیت نہیں ہے۔

فلسطین

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی