نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

اسرائیل قبلہ اول کی بنیادیں کمزور کر رہا ہے

پنجشنبه, ۱۱ اکتبر ۲۰۱۸، ۰۲:۰۵ ب.ظ


فلسطین میں سرگرم اسلامی تحریک کے نائب امیر:

نیوزنور11اکتوبر/فلسطینی علاقوں میں سرگرم اسلامی تحریک کے نائب امیر نے کہا ہے کہ قابض صہیونی ریاست مسجد اقصیٰ کی بنیادوں تلے کھدائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہےاور دشمن کے اس مکروہ منصوبے کا مقصد مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام کو عملی طورپر نقصان سے دوچار کرنا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی علاقوں میں سرگرم اسلامی تحریک کے نائب امیر’’ الشیخ کمال الخطیب‘‘نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ فیس بک پر مسجد اقصیٰ‌کی بنیادوں کے نیچے کی جانے والی کھدائیوں اور زیر زمین بنائے گئے ڈھانچوں کی تصاویر شائع کرتے ہوئے کہا کہ قابض صہیونی ریاست مسجد اقصیٰ کی بنیادوں تلے کھدائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہےاور دشمن کے اس مکروہ منصوبے کا مقصد مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام کو عملی طورپر نقصان سے دوچار کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں یہ تصاویر ایک صہیونی انجینیر کی طرف سے اپنے ساتھیوں کو بھیجی گئیں جہاں سے وہ بعض فلسطینیوں کے ہاتھ لگیں ایک فلسطینی انجینیر کو ملنے والی یہ تصاویر اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ قبلہ اول کتنے خطرات سے دوچار ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تصاویر مسجد اقصیٰ کے مرکزی ہال کے نیچے اور دیوار براق کی بنیادوں کے نیچے کے ڈھانچوں کی ہیں اور اس حساس مقام کی تصاویر 1670 سال کے بعد سامنے آئی ہیں۔

موصوف نائب امیر کا کہنا ہے کہ مسجد کی بنیادوں تلے بنائے گئے ڈھانچوں میں جدید پائپ استعمال کیے گئے ہیں۔

الشیخ کمال الخطیب ‌نےمزید کہا کہ یہ تصاویر ایک غیور فلسطینی انجینیر کی طرف سے اس لیے بھیجی گئی ہیں تاکہ مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لیے بروقت اقدامات کیے جاسکیں۔

واضح رہے کہ مسجد اقصیٰ پر1967ء کی جنگ میں قبضے کے بعد اسرائیل مقدس مقام کی بنیادوں تلے کھدائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی