یمنیوں کو سعودی جارحین کے خلاف اپنا دفاع کرنے کا بھرپور حق حاصل ہے
مشرق وسطیٰ امور کے بحرینی ماہر:
نیوزنور11اکتوبر/مشرق وسطیٰ امور کے ایک بحرینی ماہر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جارحیت کے مقابلے میں یمنیوں کو اپنا دفاع کرنے کا بھرپور حق حاصل ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’جلال فیروز ‘‘نے اپنے ایک انٹرویو میں کہاکہ سعودی عرب کی جارحیت کے مقابلے میں یمنیوں کو اپنا دفاع کرنے کا بھرپور حق حاصل ہے۔
انہوں نے کہاکہ نہ صرف سعودی بلکہ امریکہ ،برطانیہ ،اسرائیل بھی یمنیوں کےخلاف جارحیت میں ملوث ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یمنیوں کو سعودی جنگی اتحاد میں شامل تمام ممالک کو نشانہ بنانے کا بھرپور حق حاصل ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اوراسرائیل کی حمایت سے اوراتحادی ملکوں کےساتھ مل کر 26 مارچ 2015 ء سے یمن پر جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہید اورزخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلعت اور طبی سہولیتوں اوردوائیوں کے فقدان کا سامنا ہے سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتالوں اور حتیٰ مساجد کو بھی منہدم کردیا ہے۔