آمر آل سعود رژیم مغرب کی اصلی دشمن ہے
روزنامہ دی انڈیپنڈنٹ:

نیوزنور11اکتوبر/ایک موخر سعودی روزنامہ نے سعودی رژیم کو ایک شیطانی رژیم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود رژیم مغرب کی اصلی دشمن ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روزنامہ دی انڈیپنڈنٹ نے اپنی ایک تحلیل میں سعودی رژیم کو ایک شیطانی رژیم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود رژیم مغرب کی اصلی دشمن ہے۔
روزنامہ نے لکھا کہ سعودی عرب دنیا کا ایسا واحد ملک ہے جس کے زندانوں میں صحافیوں ،دانشوروں اورسیاسی کارکنوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
روزنامہ نے مسلمانوں خاص کر برطانوی مسلمانوں سے مطالبہ کیاکہ وہ شیطانی سعودی عرب کے مظالم اور اس کے اقدامات کی مذمت کریں۔
روزنامہ نے لکھا کہ اگر استنبول میں سعودی سفارتخانے میں جمال خاشقچی کا قتل ثابت ہوتا ہے پھر دنیا کا کوئی بھی صحافی محٖفوظ نہیں رہےگا۔
واضح رہے کہ سعودی حکومت مخالف صحافی جمال خاشقجی گذشتہ ہفتے منگل کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے جانے کے بعد سے لا پتہ ہو گئے تھے اور ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ شہر استنبول سے ہی ان کی مسخ شدہ لاش ملی ہے جس پر ایذا رسانی کےنشانات بھی موجود ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ جمال خاشقجی کا نام سعودی حکومت کی مخالفت کرنے کی وجہ سے سعودی عرب کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل رہا ہے اور وہ گرفتاری کے خوف سے ہی بیرون ملک زندگی بسر کر رہے تھے۔