شام میں امریکی فوج کی موجودگی غیر قانونی ہے
پنجشنبه, ۱۱ اکتبر ۲۰۱۸، ۱۱:۱۷ ق.ظ
اقوام متحدہ تعئنات شامی مندوب:
نیوزنور11اکتوبر/اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے نے کہا ہے کہ شام میں امریکی فوج کی موجودگی غیر قانونی ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے’’ بشارالجعفری‘‘ نے کہا کہ شام میں امریکی فوج کی موجودگی غیر قانونی اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
شامی نمائندے نے کہا کہ شام میں امریکی فوج کی موجودگی اقوام متحدہ کے منشور اور بنیادی اصولوں کی واضح خلاف ورزی ہے۔
بشار جعفری نے مزید کہا کہ امریکہ شام میں دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہےاور وہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کا بہانہ بنا کر دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہا ہے۔