عرب جمہوریہ شام مغرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگردوں پر حتمی فتح کے قریب ہے
مصری قانون ساز:
نیوزنور10اکتوبر/مصر کے ایک سینئر قانون ساز ورکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ عرب جمہوریہ شام مغرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگردوں پر حتمی فتح کے قریب ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ’’احمد امبابی‘‘نےکہاکہ عرب جمہوریہ شام مغرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگردوں پر حتمی فتح کے قریب ہے۔
انہوں نے مغرب اوران کے علاقائی اتحادیوں کے حمایت یافتہ تکفیری گروہوں پر شامی فوج کی فتوحات کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ شامی عوام نے دشمنوں کے خلاف استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں شکست دی ہے۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب ،قطر ،امریکہ اوراسرائیل کے ہاتھ شامی عوام کے خون سے رنگین ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ مصر شام کی تقسیم کامخالف ہے ۔
انہوں نے مزیدکہاکہ دونوں ممالک کےد رمیان سفارتی تعلقات کو دوبارہ بحال کرنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔