اسرائیل خطے میں امریکی سیاست کو نافذ کرنے والا پیادہ ہے
بیروت کے امام جمعہ : نیوزنور17مئی/بیروت کے امام جمعہ نے قدس شریف کو صیہونی حکومت
کے ذریعہ یہودیانے میں تبدیل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کو خطے میں امریکی
پالیسی اجرا کرنے والا پیادہ قرار دیاہے ۔ عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق بیروت کے
امام جمعہ’’ حجت الاسلام سید علی فضل الله‘‘ نے روز نکبت کی سترہویں سال کی مناسبت
سے ایک بیانیہ جاری کر کے صیہونی حکومت سے مقابلہ میں فلسطینی قوم کی مقاومت ،
ایثار و قربانی و شہادت پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو خطے میں
امریکی پالیسی اجرا کرنے والا پیادہ قرار دیاہے ۔ انہوں نے صیہونی غاصب حکومت سے مقابلہ کرنے میں نئے طرز و طریقے
کو ایجاد کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی کہ فلسطینی قوم کا مؤقف قدس کی یہودی سازی کے
لئے نوکروں کی کوشش کے خلاف مقابلہ کے لئے معیار و بنیاد ہے ۔ موصوف امام جمعہ نے کہا کہ واپسی مارچ کہ جو صیہونی حکومت کی
وحشی گری و ظلم و جنایت کے رو برو ہوا ایک عملی و طبیعی جواب کی شروعات کے لئے ایک
اہم قدم ہے کیونکہ صیہونی و استکباری طاقتیں مسئلہ فلسطین کو ختم کرنے کے ساتھ
ساتھ قدس شریف کے ارمانوں کو فراموش کرنے کی کوشش کرنے میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی غاصب جو ظلم و جنایت کی پالیسی غزہ میں
انجام دے رہا ہے در اصل یہ منصوبہ ان کی طرف سے اجراء ہونے سے پہلے امریکیوں کی
طرف سے منظم و منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔ حجت الاسلام فضل الله نے مزید امریکی سفارت خانے کو قدس شریف
منتقل کرنے، قدس کو یہودیا نے میں تبدیل کرنے کے منصوبےکے خلاف اور فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑے
ہوکردشمنوں کے تمام منصوبوں کو تباہ کرنے کے لئے تمام امکانات وسہولیات سے استفادہ
کرنے کی تاکید کی ہے۔