سعودی عرب کے حکام جھوٹے ہیں/ سعودی صحافی کا بہیمانہ قتل سعودی قونصل خانے میں ہوا
ترک صدر کے مشیر:
نیوزنور10اکتوبر/ ترک صدر رجب طیب اردوغان کے مشیرنے سعودی عرب کے حکام کو جھوٹا قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقچی کو ترکی میں سعودی عرب کے قونصل خانے میں بہیمانہ طور پر قتل کیا گیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوغان کے مشیر’’یاسین اکتای ‘‘نے سعودی عرب کے حکام کو جھوٹا قراردیتے ہوئے کہا کہ سعودی صحافی جمال خاشقچی کو ترکی میں سعودی عرب کے قونصلخانہ میں بہیمانہ طور پر قتل کیا گیا ہے۔
انہوں نے واشنگٹن پوسٹ کی جمال خاشقچی کے قتل کے بارے میں خبر کی تائید کرتے ہوئےکہاکہ سعودی عرب کے صحافی خاشقجی کے قتل میں سعودی عرب کے 15 افراد ملوث ہیں۔
اطلاعات کےمطابق ترکی میں لاپتہ ہونے والے معروف سعودی صحافی جمال خاشقجی کے حوالے سے ترک پولیس کو خدشہ ہے کہ انہیں منصوبے کے تحت سعوی عرب کے قونصل خانے کے اندر قتل کردیا گیا۔
ترکی کے سرکاری ذرائع کے مطابق پولیس کا اپنی ابتدائی تفتیش کے نتائج میں ماننا ہے کہ ایک خاص ٹیم کو استنبول بھیج کر صحافی کو قتل کیا گیا اور وہ اسی دن واپس بھی چلے گئے۔
پولیس کی جانب سے تصدیق کے بعد یہ خبر آئی کہ سعودی عہدیداروں سمیت 15 شہری دو الگ الگ پروازوں میں استنبول پہنچے اور اسی دوران معروف صحافی بھی قونصل خانے میں موجود تھے۔