دنیا کی تمام مشکلات کی جڑ امریکہ ہے
ڈاکٹر علی لاریجانی:
نیوزنور 10 اکتوبر/ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے عالمی مسائل کو امریکہ کی یکطرفہ پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے دنیا کے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ کے غیر قانونی اور خود سرانہ پالیسیوں کے مقابلے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے شہر انطالیہ میں یوریشین انٹر پارلیمنٹری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل بین الاقوامی سلامتی کو درہم برہم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ جیسی بڑی طاقتوں کی جانب سے بین
الاقوامی مسائل پر یکطرفہ پالیسیوں نے عالمی برادری کو بڑے چیلنجوں سے دوچار کر
دیا ہے۔
ایران کے پارلیمانی اسپیکر نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی معاہدے
اور پیرس کے معاہدے سے غیرقانونی علیحدگی اور بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت
تسلیم کرنے کا اعلان امریکہ کے یکطرفہ اقدامات میں سے ایک ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ ایسے یکطرفہ اقدامات کے ساتھ دوسرے ممالک کے حقوق کو پامال کر رہا ہے۔