امریکہ اور ایران کے درمیان مسائل کے بڑھنے سے جنگ کا خطرہ بڑھ جائے گا
جان کیری:
نیوزنور 09 اکتوبر/ امریکہ کے سابق وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مسائل کے بڑھنے کا مطلب ملک کو ایک اٹل جنگ کی جانب گھسیٹنا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے سابق وزیر خارجہ ’’جان کیری ‘‘نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مسائل کے بڑھنے کا مطلب ملک کو ایک اٹل جنگ کی جانب گھسیٹنا ہے۔
انہوں نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے اپنے ملک کی علیحدگی کے حوالے سے اندیشوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مسائل کے بڑھنے کا مطلب ملک کو ایک اٹل جنگ کی جانب گھسیٹنا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال مئی میں ایرانی جوہری معاہدے سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا تھااوراس موقع پر ٹرمپ نے جوہری معاہدے کو تباہ کن قرار دیا۔
انہوں نے کہاکہ یہ معاہدہ ایران کے مفاد میں تھا اور اس سے امن حاصل نہیں ہوا۔ ٹرمپ نے باور کرایا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی منسوخی امریکہ کہ زیادہ محفوظ بنا دے گی۔