جنگوں کی وجہ سے امریکی اور برطانوی فوجی ذہنی مریض بن گئے ہیں
رپورٹ:
نیوزنور 09 اکتوبر/ کنگز کالج لندن کی تحقیق کے مطابق غیر ممالک میں امریکہ اور برطانیہ کے فوجی جہاں سخت ذہنی تناؤ کا شکار ہوتے ہیں اب وہ ان جنگوں کی وجہ سے ذہنی مریض بھی بن گئے ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق کنگز کالج لندن کی تحقیق کے مطابق افغانستان اورعراق میں ڈیوٹی انجام دینے والے برطانوی اور امریکی فوجی ذہنی بیماریوں کا شکار ہونے لگےہیں گزشتہ دس سال میں ذہنی بیماریوں کا شکار فوجیوں کی تعداد میں دو فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
تحقیق کے مطابق سترہ فیصد فوجی اہلکار جنہوں نے جنگ میں شرکت کی ممکنہ طور پر دماغی عارضے میں مبتلا ہوئے ہیں۔
تحقیق میں نو ہزار فوجیوں نے حصہ لیا ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ دس سال میں ذہنی بیماریوں کا شکار فوجیوں کی تعداد میں دو فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ جبکہ ڈپریشن اور دیگر عام ذہنی بیماریوں میں 22 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔