تکفیری دہشتگرد گروہ داعش امریکہ کی ایجاد ہے
جمہوریہ چک کے معروف قانون ساز:
نیوزنور 09 اکتوبر/ جمہوریہ چک کے ایک سینئر رکن پارلیمنٹ کے مطابق امریکہ نے عرب جمہوریہ شام میں اپنے مقاصد کی حصولی کیلئے تکفیری دہشتگرد گروہ کو وجود بخشا لیکن اس عرب ملک میں روس اورایران نے واشنگٹن کا خطرناک منصوبہ ناکام بنادیا۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’یورو سلاف دوبراوا‘‘نے کہا کہ امریکہ نےعرب جمہوریہ شام میں اپنے مقاصد کے حصولی کیلئے تکفیری دہشتگرد گروہ کو وجود بخشا لیکن اس عرب ملک میں روس اورایران نے واشنگٹن کا خطرناک منصوبہ ناکام بنادیا۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ نے عرب جمہوریہ شام میں عراق اورلیبیا جیسے حالات پیدا کرنے کیلئے داعش کو مسلح اور اس کی تربیت کی۔
سینئر قانون ساز نے دمشق کے تئیں یورپی یونین کے منفی کردار کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایک قانونی حکومت کی حمایت کرنے کے بجائے مذکورہ یونین نے بھی امریکہ کے تربیت اورحمایت یافتہ دہشتگردوں کی پشت پناہی کی۔
انہوں نے کہاکہ شامی عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کی اجازت دینی چاہئے اسی صورت میں اس ملک میں جاری سات سالہ بحران کا حل نکالا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران اورروس نے شام میں امن واستحکام کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔