مسلمان فلسطینیوں کے حق میں جہاد کریں
ممتاز لبنانی اہلسنت عالم دین : نیوزنور17مئی/لبنان کے ایک معروف اہلسنت عالم دین نے دنیا بھر کے مسلمانوں
سے مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت میں جہاد کا مطالبہ کیا ہے۔ عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق
لبنان کے سابق مفتی اعظم’’شیخ راشد القبانی ‘‘نےدنیا بھر کے مسلمانوں سے مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت میں جہاد کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں پر واجب ہے کہ وہ فلسطینیوں کے دفاع میں آگے آئیں اور دشمنوں
کےسامنےسرنڈر نہ کریں ۔ انہوں نے کہاکہ بعض عرب حکومتوں کی طرف سے غاصب صیہونی رژیم
کو تسلیم کرنا اوراس کےساتھ تعلقات معمول
پرلانا ہمارے لئے ناقابل قبول ہے۔ واضح رہے کہ امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی پر غزہ میں احتجاج کے دوران
قابض اسرائیل فوج کی براہ راست فائرینگ سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 58
ہوگئی ہے شہدا میں 16 معصوم بچے بھی شامل
ہیں جبکہ 2700 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز محاصرہ زدہ غزہ پٹی پر مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کے منتقلی کے فیصلے کے خلاف
احتجاج میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں
نے شرکت کی تھی ۔ قابل ذکر ہے کہ 30 مارچ سے شروع ہونے والے تازہ ترین فلسطینی تحریک میں اب تک 100 کے قریب فلسطینی شہید اور 10 ہزار سے
زائد زخمی ہوچکے ہیں۔