نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

ایرانی تیل کی کمی کو کوئی پورا نہیں کر سکتا

سه شنبه, ۹ اکتبر ۲۰۱۸، ۱۲:۳۹ ب.ظ


 

ایرانی وزیر پیٹرولیم:

 نیوزنور 09 اکتوبر/ ایران کے وزیر پیٹرولیم نے کہا ہے کہ سعودی عرب سمیت کوئی بھی تیل پیدا کرنے والا ملک عالمی منڈی میں ایرانی تیل کی کمی کو پورا نہیں کر سکتا۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’ بیژن نامدار زنگنے ‘‘نے  کہاکہ سعودی عرب سمیت کوئی بھی تیل پیدا کرنے والا ملک عالمی منڈی میں ایرانی تیل کی کمی کو پورا نہیں کر سکتا۔

انہوں نے یہ بات سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئےکہی جس میں انہوں نے دعوی کیا تھا کہ ایران تیل میں ایک بیرل کمی کے بدلے سعودی عرب نے دو بیرل کا اضافہ کیا ہے۔

 بلومبرگ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بن سلمان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک سے کہا ہے کہ وہ عالمی منڈیوں میں ایرانی تیل کی سپلائی میں کمی کو پورا کرنے کے لیے اپنی تیل کی پیداوار میں اضافہ کریں۔  

  ایران کے وزیر پیٹرولیم بیژن نامدار زنگنے نے اس کے جواب میں کہا کہ سعودی ولی عہد نے یہ بیان امریکی دباؤ  کے تحت دیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اس قسم کے مبالغہ آرائی سے ٹرمپ کو خوش کیا جا سکتا ہے لیکن تیل کی منڈی ایسے دعوؤں پر یقین نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی کی صورتحال اور تیل کی قیمتوں میں اضافے پتہ چلتا ہے کہ دنیا کو تیل کی کمی پر تشویش لاحق ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر نے ایٹمی معاہدے سے علیحدگی کے بعد ایران کے تیل کی فروخت کو صفر تک پہنچانے کی دھمکی ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت چھیاسی ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی