نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


رجب طیب اردوغان:

نیوزنور 09 اکتوبر/ترکی کے صدر نے سعودی عرب سے کہا ہے کہ وہ یہ ثابت کرے کہ لاپتہ سعودی صحافی جمال خاشقجی استنبول میں واقع اس کےقونصل خانے سے باہر نکلاتھا۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ا ردوغان نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہاکہ قونصل خانے کے افسر یہ کہہ کر خود کو بچا نہیں سکتے کہ وہ عمارت سے باہر نکل چکا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر صحافی باہر نکلا تو فوٹیج کے ذریعے اسے ثابت کرنا ہوگا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ترکی نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قونصل خانے کے اندر قتل کئے جانے کا خدشہ ظاہر کئے جانے کے بعد سفارت خانے میں تفتیش کرنے کی درخواست کی ہے۔

اس سے پہلے ترکی کے حکام نے کہا تھاکہ تفتیش کاروں کے پاس سعودی صحافی جمال خاشقجی کےقتل کے منظم اور’پختہ ثبوت‘ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 15 رکنی سعودی ٹیم کو خصوصی طور سے صحافی کے قتل کے لئے بھیجا گیا تھا۔

دوسری جانب امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ادارے سے منسلک صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی اور مبینہ قتل کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکا کو چاہیے کہ وہ اس حوالے سے سعودی عرب سے جواب طلب کرے۔

واشنگٹن پوسٹ نے اپنے اداریے میں صحافی کی گمشدگی پر جواب کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جمال خاشقجی کی گمشدگی کے بارے میں تمام حقائق سامنے لانے کے لیے امریکا کو تمام کوششیں ضرور بروئے کار لانا چاہیے۔

 

جمال خاشقجی دو اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے میں داخل ہوئے تھے جس کے بعد سے ان کا کوئی پتہ نہیں تھا اور اتوار کی صبح سویرے استنبول کے ایک علاقے میں ان کی لاش پڑی ملی ہے بنابریں اس قتل کیس کے سلسلے میں مکمل تحقیقات کئے جانے کی ضرورت ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی