نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


رپورٹ:

 نیوزنور06اکتوبر/ڈونالڈ ٹرمپ نے حالیہ چند سالوں میں کئی مرتبہ سعودی عرب اور اس کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کی توہین کی ہےجس سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ امریکہ کی نظر میں سعودی عرب ایک دوست نہیں بلکہ کمائی کا ذریعہ ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق بعض ممالک میں آل سعود کے حامی بڑے خوش ہیں کہ بنی سعود کو امریکی حمایت حاصل ہےیہ وہی لوگ ہیں جو بنی سعود کی حمایت میں مظاہرے بھی کرتے ہیں لیکن جب امریکہ سعودیوں کے بارے میں کوئی اپنا مؤقف عیاں کرتے ہیں تو انہیں سانپ سونگھ لیتا ہے جبکہ امریکہ حقیقتا بنی سعود کو شیردار گائے سمجھتے ہیں اور اگر اس کا دودھ خشک ہوجائے تو وہ اسے ذبح کرنے تک کو تیار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے 2014ء میں آل سعود سے مخاطب ہوکر کہا کہ تم نے دنیا بھر میں دہشتگرد ٹولے بنا لئے ہیں اور ان کو جہل، خونخواری، انسانوں کے سر کاٹنے اور انسانوں کی زندگی تباہ کرنے روشوں کی ترویج کی ہدایت کی ہےلیکن وہ ہرگز تمہاری حمایت نہیں کریں گے اور تمہارا ساتھ نہیں دیں گے ان کے پاس تمہاری آغوش اور تمہاری حکومت کے سوا کوئی بھی جگہ نہیں ہے چنانچہ وہ آخرکار آئیں گے اور تم پر مسلط ہوجائیں گے اور تمہیں نگل لیں گے۔

رپورٹ کے مطابق 2015ء میں اسی ٹرمپ نے کہا کہ بنی سعود دودھ دینے والی شیردار گائے کی طرح ہیں اور جب اس کائے کا دودھ خشک ہوجائے گا اور جب اس کے پاس ڈالر اور سونا نہیں ہوگا تو ہمیں اسے ذبح کرنا پڑے گااور یہ ایک ایسی حقیقت ہے جس سے ہمارے دوست جن کی چوٹی پر قبیلہ بنی سعود ہے نیز ہمارے دشمن بخوبی واقف ہیں۔

 مئی 2015ء میں ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب ایک صاحب ثروت ملک ہے اور اس کو سیاست اور سلامتی کے شعبے میں امریکی مدد و حمایت حاصل ہے، لہذا اسے اس کے بدلے امریکہ کو پیسہ دینا چاہئےخواہ ہم چاہیں خواہ نہ چاہیں، ہمارے درمیان ایسے لوگ ہیں جو سعودی عرب کی حمایت کرتے ہیں مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن ہم نے سعودی عرب کی حمایت میں بہت زیادہ اخراجات برداشت کرلئے ہیں اور اس کے بدلے ہمیں کچھ بھی نہیں ملا ہے، چنانچہ سعودیوں کو چاہئے کہ وہ اپنی سلامتی کے اخراجات ہمیں ادا کریں اور اگست 2015ء میں ان یہ بیان کہ اس وقت کوئی بھی سعودی عرب کو نہیں ستا سکتا کیونکہ ہم اس ملک کی حمایت کررہے ہیں لیکن وہ اس حمایت کی منصفانہ قیمت ادا نہیں کررہے ہیں۔

اپریل 2016ء میں ٹرمپ نے کہاکہ میں نے سعودی بادشاہ سے کہااےبادشاہ ممکن ہے کہ تم اپنے طیاروں تک کی حفاظت نہ کرسکو کیونکہ انہیں ہماری حمایت کے بغیر مار گرایا جائے گالیکن ہمارے ساتھ ہو تو مکمل طور پر محفوظ ہو لیکن اس کے بدلے ہمیں جو کچھ وصول کرنا چاہئے وہ ہمیں نہیں مل رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حال ہی میں اکتوبر 2018ء میں ٹرمپ نے کہا کہ ہم سعودی عرب کی حمایت کرتے ہیں آپ کہیں گے کہ وہ تو مالدار ہیں اور میں شاہ سلمان سے محبت کرتا ہوں لیکن میں نے ان سے کہاکہ اے بادشاہ ہم تمہاری حمایت کرتے ہیں کیونکہ تم ہماری حمایت کے بغیر دو ہفتے بھی جی نہ سکو چنانچہ تمہیں ہماری حمایت کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

رپورٹ سے اس بات کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ سعودی عرب صرف دعوے کرتا ہے اور لوگوں کو خوفزدہ کرتا ہے جبکہ حقیقت میں اس کے پاس کچھ بھی نہیں ہے سعودی وہ بزدل ہیں جن کے پاس پیسہ تو ہے لیکن وہ شجاعت سے عاری ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی