نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

درندگی اسرائیل کے خصائص میں شامل ہے

شنبه, ۶ اکتبر ۲۰۱۸، ۰۱:۳۳ ب.ظ


ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان :

نیوزنور06اکتوبر/اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسرائیل کو وحشی اوردرندہ صفت حکومت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وحشیانہ اقدامات اور درندگی اسرائیل کے خصائص میں شامل ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان’’ بہرام قاسمی‘‘ نے اسرائیل کوظالم و جابر ، وحشی اور درندہ صفت حکومت قراردیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ اقدامات اور درندگی اسرائیل کے خصائص میں شامل ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسرائیلی صدر کی جانب سے ایرانی قوم کی توہین پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم تاریخ ساز قوموں میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کی شجاعت اور ثقافت زبان زد خاص و عام ہے ۔

موصوف ترجمان نے کہا کہ  ایرانی حکومت کی تشکیل میں ایرانی قوم کا بنیادی اور اساسی کردار ہے اور ایرانی قوم جمہوریت کے راستے پر گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونیوں کا حضرت موسی (ع) کی امت سے کوئی تعلق نہیں صہیونی فاشسٹ ہیں اور ان کاموسی کلیم اللہ کے ماننے والوں سے کوئی ربط نہیں جبکہ ایرانی قوم حضرت موسی کے ماننے والی اقلیت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

بہرام قاسمی نے مزید کہا کہ صہیونی عقل و خرد ، اخلاق و ادب سے عاری اور انسانیت کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی