مسلمان متحد ہوجائیں تو مغربی سازشوں کا کامیابی کےساتھ مقابلہ کرسکتے ہیں
پاکستان کے معروف صحافی: نیوزنور17مئی/پاکستان کے ایک معروف صحافی نے کہا ہے کہ جے سی پی اے
او امریکہ اورایران کے درمیان کوئی دوطرفہ
معاہدہ نہیں ہے بلکہ ایک عالمی معاہدہ ہے لہذا واشنگٹن حکومت کو ہر صورت میں اس کی پیروی کرنی چاہئے۔ عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق غیر
ملکی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’مسعود ملک ‘‘نےکہاکہ جے سی پی اے او
امریکہ اورایران کے درمیان کوئی دوطرفہ
معاہدہ نہیں ہے بلکہ ایک عالمی معاہدہ ہے لہذا واشنگٹن حکومت کو ہر صورت میں اس کی پیروی کرنی چاہئے۔ انہوں نے جامع مشترکہ ایکشن پلان سے علاقے میں پید اہونے
والی کشیدگی پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ علاقے کی صورتحال سے پاکستان کا مؤقف پوری طرح واضح ہے ہم
علاقے میں امن کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو آج بہت سے مسائل کا سامنا ہے
افغانستان کی صورتحال پاکستان کی سیکورٹی پر اثر انداز ہوتی ہے اس لئے امن علاقے
کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا ماننا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اورامریکہ یا دیگر ممالک
کے درمیان مسائل کو پرامن طریقے سے حل
کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کی موجودہ پالیسیوں کے بارے میں
کہاکہ امریکہ ہر مسئلے کو طاقت کے ذریعے سلجھانا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر امریکی اپنے ملک میں جنگ ،تشددو خونریزی کے
مخالف ہیں کیوں پھر دنیا کے دیگر حصوں میں وہ قتل وغارت کے حامی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر علاقے کے مسلمان ممالک متحد ہوجائیں
تو سامراجی طاقتیں کبھی بھی انہیں
نقصان پہنچانے میں کامیاب نہیں ہونگی۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد وقت کی اہم ترین
ضرورت ہے ہمیں آپسی اختلافات کوبھلا کر علاقے کی ثقافت اورعوام کوبچاناہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اگر مسلمان متحد ہوجائیں تو مغربی ممالک یا امریکہ کی طرف سے لاحق خطرات کا بخوبی مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جامع مشترکہ ایکشن پلان کے خلاف ٹرمپ کے اقدامات پر یورپ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کھڑا ہے کیونکہ یہ معاہدہ کوئی دوطرفہ معاہدہ نہیں ہے بلکہ ایک عالمی
معاہدہ ہے اوراس لئے امریکی قیادت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس کی پابندی کرے۔