لبنان کی خود مختاری پرحملہ کیا تو اسرائیل کو سبق سکھا دیں گے
لبنانی صدر:

نیوزنور05اکتوبر/لبنان کے صدر نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان کی خود مختاری کو نقصان پہنچانے کی حماقت کی تو نہ بھولنے والا سبق سکھائیں گے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے صدر’’ مشل عون‘‘ نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے لبنان کی خود مختاری کو نقصان پہنچانے کی حماقت کی تو نہ بھولنے والا سبق سکھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لبنان کی حکومت اور ہماری بہادر مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے چوکس ہیں اور اگر اسرائیل نے لبنان کی سالمیت، سلامتی اور خود مختاری پر جارحیت کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔
لبنانی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے اس دعوے کہ لبنان کی سرزمین پر ایران کے اڈے قائم ہیں کو بے بنیاد قرار یتے ہوئے کہاکہ بیروت میں قائم رفیق حریری بین الاقوامی ہوائی اڈے کے اطراف میں فوجی تنصیبات اور میزائل نصب کیے جانے کا اسرائیلی دعویٰ بے بنیاد ہے۔
صدر مشعل عون نے مزید کہا کہ نیتن یاہو کے دعوے میں کوئی صداقت نہیں اور ان من گڑھت دعؤں سےوہ لبنان کی خود مختاری پر حملے کے بہانے اور جواز تلاش رہے ہیں۔
- ۱۸/۱۰/۰۵