مصر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شام کے ساتھ کھڑا ہے
جمعه, ۵ اکتبر ۲۰۱۸، ۱۲:۰۸ ب.ظ
مصری رکن پارلیمنٹ:

نیوزنور 05 اکتوبر/مصری پارلیمنٹ کی کمیٹی براہ عرب امور کی سیکٹری نے کہا ہے کہ مصر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شام کے ساتھ کھڑا ہے ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ’’سحر صدیقی‘‘نےکہاکہ مصر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شام کے ساتھ کھڑا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ عرب جمہوریہ شام اس وقت بین الاقوامی دہشتگردی اور سازشوں کا شکار ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمارا علاقے اور مغربی ممالک سے یہ مطالبہ ہے کہ وہ شام کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرکے اس ملک کی خودمختاری اوراستقلال کا احترام کریں۔
انہوں نے کہاکہ مصر اور شامی عوام کےد رمیان تعلقات تاریخی رہے ہیں۔
انہوں نے دہشتگردی کے خلاف شامی فوج کی پیروزیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ عرب جمہوریہ شام مغرب اوران کے عرب اتحادیوں کی سازشوں کا شکار رہا ہے۔