نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

بن سلمان کویت سے خالی ہاتھ لوٹ آئے

جمعه, ۵ اکتبر ۲۰۱۸، ۱۲:۰۳ ب.ظ


سعودی تجزیہ کار:

نیوزنور 05 اکتوبر/سعودی حکومت کے ایک ناقد اور مشرق وسطیٰ امور کے ایک سعودی تجزیہ کار نے  کہا ہے کہ کویت کوتیل کی پیداوار بڑھانے پر مجبور کرنے کیلئے بن سلمان کا اس ملک کا حالیہ دورہ ناکام رہا ہے اوروہ کویت سے خالی ہاتھ لوٹے ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق  ’’فواد ابراھیم‘‘نےاپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ کویت کوتیل کی پیداوار بڑھانے پر مجبور کرنے کیلئے بن سلمان کا اس ملک کا حالیہ دورہ ناکام رہا ہے اوروہ کویت سے خالی ہاتھ لوٹے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ صیہونی نواز ٹرمپ مفت میں سعودی شاہ سلمان اور اسکے فرزند بن سلمان کی حمایت نہیں کررہے اورسعودی ولی عہدکے حالیہ کویت دورے کا مقصد اس ملک کو  تیل کی  پیداوار بڑھانے پر مائل کرنا تھا تاہم اس کوشش میں وہ ناکام رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کویت میں بن سلمان کا اعلیٰ کویتی حکام کی طرف سے کوئی استقبال نہیں کیا جسے ثابت ہوتا ہے کہ کویت نے ان کے مطالبات مسترد کئے ہیں ۔

ادھر عرب میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ  تیل کی قیمتوں میں ایران کی پابندیوں کے نتیجے میں اضافے کو روکنے کیلئے ٹرمپ نے سعودی عرب اورخلیجی ریاستوں سے تیل کی پیداوار بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ امریکی اقتصاد کو تیل کی قیمت بڑھنے سے کوئی نقصان نہ پہنچ سکے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی