داعش پر ایران کے میزائل حملوں سے دشمنوں پر وحشت طاری ہوگئی ہے
امین حوطات:

نیوزنور 05 اکتوبر/اسٹریٹجک امور کے ایک لبنانی ماہر نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر ایران کے حالیہ میزائل حملوں کو دشمنوں کے مقابلے میں ایران کی دفاعی صلاحیتوں کا مظہر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے تہران نے یہ ایک بار پھر یہ ثابت کردیا ہے کہ اس کے خلاف کسی بھی طرح کی جارحیت کاوہ دشمنوں کو دندان شکن جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’امین حوطات‘‘نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر ایران کے حالیہ میزائل حملوں کو دشمنوں کے مقابلے میں ایران کی دفاعی صلاحیتوں کا مظہر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے تہران نے یہ ایک بار پھر یہ ثابت کردیا ہے کہ اس کے خلاف کسی بھی طرح کی جارحیت کاوہ دشمنوں کو دندان شکن جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ داعش کے حملوں پر اسلامی جمہوریہ ایران کے حالیہ میزائل حملے پوری طرح سے دفاعی نوعیت کے تھے۔
انہوں نے کہاکہ اس طرح کی کاروائی علاقے میں موجود امریکی افواج کیلئے بھی ایک واضح پیغام تھا ۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران میں دشمنوں کی کسی بھی طرح کی حماقت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح پاسداران ااسلامی فورسز دنیا کی ایک اہم اورطاقتور فوج ہے جو ہر وقت دشمنوں کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے اورا نہیں سبق سکھانے کیلئے پوری طرح آمادہ ہے۔
- ۱۸/۱۰/۰۵