عالمی عدالت کا فیصلہ ایران کی کامیابی اور امریکی شکست کا مظہر
ایرانی صدر:

نیوزنور05اکتوبر/اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ہیگ میں عالمی عدالت کے ایران کے حق میں فیصلے کو ایرانی قوم کی فتح اور امریکہ کی شکست قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی عدالت نے واضح کیا ہے کہ ایرانی قوم کے خلاف امریکی پابندیاں ظالمانہ اور متعصبانہ ہیں۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر’’ڈاکٹر حسن روحانی‘‘ نے ہیگ میں عالمی عدالت کے ایران کے حق میں فیصلے کو ایرانی قوم کی فتح اور امریکہ کی شکست قراردیتے ہوئے کہا کہ عالمی عدالت نے واضح کیا ہے کہ ایرانی قوم کے خلاف امریکی پابندیاں ظالمانہ اور متعصبانہ ہیں۔
انہوں نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو اپنی حکومت کا اہم فیصلہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے ذریعہ امریکہ کو دنیا میں الگ تھلگ کردیا ہے۔
موصوف صدر نے کہا کہ آج ایران کا عالمی برادری کے ساتھ گہرا تعاون جاری ہے۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے مزید کہا کہ ایران نے عالمی عدالت میں امریکہ کی معاندانہ پالیسیوں کے خلاف شکایت دائر کی اور عالمی عدالت نے فیصلے میں ایران کے مؤقف اور حق کی تائید کرتے ہوئے امریکہ کی ظالمانہ اور معاندانہ پالیسیوں کے خلاف فیصلہ صادر کیا ہے۔
- ۱۸/۱۰/۰۵