نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


رپورٹ:

 نیوزنور05اکتوبر/افغان جنگ کو امریکہ کی بد نام زمانہ دہشتگرد تنظیم بلیک واٹر کے سپرد کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق بلیک واٹر کے سابق سربراہ ایرک پرنس ایک بار پھر افغانستان کی سرزمین پر افغانیوں کےقتل عام  کا لائسنز لینے کے لیے سرگرم ہیں۔

رپورٹ لے مطابق بد نام زمانہ دہشتگرد ادارے بلیک واٹر کے بانی سابق امریکی نیوی کمانڈو افغان جنگ کو نجی سیکورٹی ادارے کے حوالے کرنے کے لیے بھرپور مہم چلا رہے ہیں جبکہ افغان نیشنل سیکورٹی کونسل نے ایسے کسی بھی ممکنہ فیصلے کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کر لیاہے۔

رپورٹ کے مطابق کابل سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کو کسی ادارے کے حوالے کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور افغان فورسز اپنی جنگ خود لڑ سکتی ہے۔

دریں اثناافغان جنگ کی نجکاری کے لیے بلیک واٹر کے سابق سربراہ ایرک پرنس کی مہم بھی زور و شور سے جاری ہےایرک پرنس نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ صرف چھ ہزار پرائیوٹ سیکورٹی اہلکاروں کی مدد سے افغان جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ان کا دعویٰ ایسے میں سامنے آیا ہے کہ جب کئی سال سے لاکھوں امریکی اور نیٹو فورسز نہ فقط افغان جنگ میں کامیاب نہیں ہوئیں بلکہ انہیں افغانستان میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے اور اب امریکہ اپنی خفت کو بلیک واٹر کے ذریعے دور کرنا چاہتا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی