ایران پرانسانی ضروریات پر مبنی امریکی پابندیاں ختم کی جائیں
عالمی عدالت:

نیوزنور04اکتوبر/اقوام متحدہ کی عالمی عدالت نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ ایران پر ایسی پابندیاں ختم کرے جن سے انسانی ضروریات کی اشیاء کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی عالمی عدالت نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ ایران پر ایسی پابندیاں ختم کرے جن سے انسانی ضروریات کی اشیاء کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔
قائم عالمی عدالت انصاف نے امریکی حکومت کے لیے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر خوراک، زرعی مصنوعات، طیاروں کے پرزے، ادویات اور طبی آلات جیسےاشیاء کو ایرانی عوام کے لیے ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ انکی فراہمی پر عائد پابندیوں کو ختم کیا جائے۔
یاد رہے کہ عدالت میں ایران کا مؤقف تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی پابندیاں امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والے سن 1955 کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے مئی کے ماہ میں ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ایران کے لئے درد ناک ثابت ہوں گی اس کے علاوہ واشنگٹن انتظامیہ نے انتباہ کیا تھا کہ وہ مشرق وسطیٰ پر ایران کا اثرورسوخ ختم کرنے کی کوشش کرے گی۔
- ۱۸/۱۰/۰۴