اسلامی جمہوریہ ایران کا اقتدار نعرہ نہیں بلکہ حقیقت ہے/ آدھا راستہ طے کرلیا
امام خامنہ ای :

نیوزنور04اکتوبر/رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں رضاکار فورس کے ایک لاکھ افراد کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایاہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا اقتدارمحض نعرہ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے اوردنیا کا ہر منصف مزاج انسان ایرانی قوم کی عظمت کا معترف ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی ’’حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای‘‘ نے تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں رضاکار فورس کے ایک لاکھ افراد کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا اقتدارمحض نعرہ نہیں، بلکہ ایک حقیقت ہےاور دنیا کا ہر منصف مزاج انسان ایرانی قوم کی عظمت کا معترف ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایاکہ آج دنیا اور ایران حساس مرحلے میں ہیں اسلامی جمہوریہ ایران کی علمی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں پیشرفت سے دشمن سخت ناراض ہیں اور وہ ایرانی قوم کی عزت و عظمت کو سلب کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں لیکن ایرانی جوان اپنی علمی صلاحیتوں کی بدولت اپنے اعلٰی اہداف اور مقاصد کی طرف گامزن ہیں ۔
آپ نے فرمایا کہ دشمن ہمیں غفلت میں ڈال کر ہماری پیشرفت کو روکنا چاہتا ہے لیکن دشمنوں کی برہمی اور ناراحتی کے باوجود ایرانی قوم نے اپنے اعلٰی اہداف کی سمت آدھا راستہ طے کرلیا ہے۔
امام خامنہ ای نے مزید فرمایا کہ ایران نے آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں بڑی عالمی طاقتوں کو ناکامی اور شکست سے دوچار کیا اور آج بھی علمی ، ثقافتی، سیاسی اور اقتصادی محاذوں پر ہمارا عالمی سامراجی طاقتوں کے خلاف جہاد اور جنگ جاری ہے۔
- ۱۸/۱۰/۰۴