مسلمان متحد ہوجائیں تو القدس آزاد ہوگا
پاکستانی اہلسنت عالم دین:

نیوزنور 04 اکتوبر/پاکستان کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے منقسم ہونے کے باعث دشمنوں نے تاریخی فلسطین پر ناجائز قبضہ کرلیا اور جس دن مسلمان متحد ہونگے اس دن القدس بھی آزاد ہوگا ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی اُمت واحدہ تحریک کے سینئر رکن ’’پیر سید چراغ الدین شاہ ‘‘نے کہاکہ مسلمانوں کے منقسم ہونے کے باعث دشمنوں نے تاریخی فلسطین پر ناجائز قبضہ کرلیا اور جس دن مسلمان متحد ہونگے اس دن القدس بھی آزاد ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ اسلام کے دشمن چاہتے ہیں کہ مسلمان منقسم رہیں کیونکہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد فلسطین کی مکمل آزادی کا باعث بنےگا۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے مقبوضہ یروشلم القدس منتقل کرنے کےاقدام کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دنیا کے اکثر ممالک نے امریکہ کے اس فیصلے کی مخالفت کی ۔
انہوں نے کہاکہ بعض مسلم ممالک کی طرف سے امریکہ کے اس فیصلے کی حمایت تمام مسلمانوں کے ساتھ غداری ہے ۔