نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


 نیوزنور04اکتوبر/ایک امریکی نشریاتی ادارے اپنی ایک سروے میں کہا ہے کہ لوگوں نے ڈونالڈ ٹرمپ کو دنیا کا سب سے ناقابل اعتماد شخص قرار دیا ہے ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے’’ سی این این‘‘ کی حالیہ سروے کے مطابق لوگوں نے ڈونالڈ ٹرمپ کو دنیا کا سب سے ناقابل اعتماد قرار دیا ہے۔

رپورٹ میں  دنیاوی ممالک کے 26 ہزار112 افراد کی امریکی صدر، امریکی پالیسی اور دیگر عالمی رہنماؤں سے متعلق رائے جانی گئی اور70 فیصد لوگوں نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔

رائے دہی میں حصہ لینے والوں میں سے اکثریت نے امریکہ کے مقابلے میں چین کو زیادہ اہم جانا تاہم ان کی خواہش تھی کہ امریکہ اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرلے جیسا سابق دور میں تھا۔

 رائے دہندگان کی اکثریت سمجھتی ہے کہ اوباما کے دور کے مقابلے میں موجودہ حکومت میں کافی کمزوریاں ہیں۔

سروے میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اپنی نفرت آمیز پالیسی سے اقوام متحدہ کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ جرمنی کی چانسلر انجیلا میرکل نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں امریکی صدر کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے اقدامات اقوام متحدہ کی تباہی کا باعث بن سکتے ہیں ٹرمپ اپنے متنازعہ بیانات اور رکن ممالک کے لیے منفی رویے سے اقوام متحدہ کو تباہ کرنے سے باز رہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں اقوام متحدہ کی موجودگی اور کارکردگی پر سوال اُٹھائے تھے اور ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ اقوام متحدہ کو ختم کرنے کے خواہاں ہیں۔

ٹرمپ

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی