شام میں مغرب کی فوجی موجودگی غیر قانونی ہے
سلواکیہ کے رکن پارلیمنٹ:
نیوزنور 04 اکتوبر/سلواکیہ کے ایک سینئر رکن پارلیمنٹ نے عرب جمہوریہ شام میں مغرب کی فوجی موجودگی کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی قیادت میں مغربی ممالک نے اس عرب ملک میں داعش ،جبہت النصرہ اور دیگر تکفیری گروہوں کو شام کو کمزور کرنے کیلئے تمام تر وسائل فراہم کئے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ’’لباس بلاحہ ‘‘نے عرب جمہوریہ شام میں مغرب کی فوجی موجودگی کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی قیادت میں مغربی ممالک نے اس عرب ملک میں داعش ،جبہت النصرہ اور دیگر تکفیری گروہوں کو شام کو کمزور کرنے کیلئے تمام تر وسائل فراہم کئے۔
انہوں نے کہاکہ شامی عوام مغرب کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کی مجرمانہ کارائیوں کا نشانہ بننے کے باوجود ان دہشتگردوں کو شکست دینے میں کامیاب رہی ۔
انہوں نے کہاکہ شامی عوام کو اپنے ملک کی سرحدوں کا دفاع کرنے کا بھرپور حق حاصل ہے۔
موصوف رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ داعش کو شکست دینے میں ایران اورروس کا کلیدی کردار ہے اس کے برعکس مغرب نے اس تکفیری دہشتگرد گروہ کو وجود میں لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔