داعش افغانستان میں خودکش حملوں کو انجام دینے کیلئے افغان خواتین کو بھرتی کرنے کی کوشش کررہا ہے
افغان قانون ساز:

نیوزنور 04 اکتوبر/افغانستان کے ایک معروف قانون ساز نے یہ انکشاف کیا ہے کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش افغانستان میں دہشتگردانہ حملوں کو انجام دینے کیلئے نوجوان خواتین کی بھرتی کررہا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ’’محمد عارف رحمانی‘‘نے کہاکہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش افغانستان میں دہشتگردانہ حملوں کو انجام دینے کیلئے نوجوان خواتین کی بھرتی کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی طرف سے خواتین کو بھرتی کرنے کی مہم انتہائی خطرناک ہے ۔
انہوں نے کہاکہ یہ تکفیری گروہ نئے اراکین کی تلاش میں ہے اورنوجوان آسانی سے اس گروہ کی طرف مائل ہورہے ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق عراق اورشام میں شکست کے بعد 2015ء سے آج تک وسطی ایشیا کے قریب تین ہزار افرادنے داعش سمیت دیگر تکفیری گروہوں میں شمولیت اختیار کی ہے۔
- ۱۸/۱۰/۰۴